آجکل اسمارٹ فون کا ہر طرف دور دورہ ہے، رپورٹ کے مطابق پاکستان میں بائیس ملین یا دو کروڑ بیس لاکھ سمارٹ فون یوزر ہیں۔ اور بلامبالغہ اس وقت دنیا بھر میں کروڑوں نہیں اربوں لوگ ہیں جو کہ کمپیوٹر سے زیادہ نیٹ کا استعمال موبائل پر کرتے ہیں ،جیسے کمپیوٹر کیلئے مختلف سافٹ ویئرز ہوتے ہیں ویسے ہی مختلف ویرز کے مقابلے میں نہایت ہلکی پھلکی لیکن ان کی نسبت اپنے آپریٹنگ سسٹم پر مشمل موبائل کے لئے ان کے مطابق ایپس تیار کی جاتی ہیں ،یہ ایپس کمپیوٹر کے بھاری بھرکم سافٹ مخصوص مزاج کو لیکر زیادہ کار آمد اور آسان ہوتی ہیں ، عام طور پر جب آپ کوئی نیا موبائل خریدتے ہیں تو وہ کتنا بھی مہنگا کیوں نہ ہو خالی خولی ہی نظر آتا ہے لیکن پھر جب آپ اس موبائل کے ایپ سٹور کا رخ کرتے ہیں تو وہ اپنے سافٹ ویئر اور ہارڈ ویئر کے مطابق مختلف خصوصیات کی حامل ایپ انسٹال کرنے کی سہولت فراہم کرتا ہے ، ایپپس فری بھی ہوتی ہیں اور کم زیادہ پیسوں پر براۓ فروخت بھی ، ہر نیا یوزر جب پہلی بار ایپ سٹور کا رخ کرتا ہے تو وہاں ہزاروں بلکہ لاتعداد فری ایپس پا کر الجھ جاتا ہے ۔ اس وقت لاکھوں کروڑوں اسمارٹ فونز اپلیکشنز ہماری انگلیوں کی پہنچ میں ہے جس وجہ سے ان میں بہتر سے بھی بہترین کو تلاش کرنا اکثر مشکل ہوتا ہے۔
یو ایپ بلاگ میں ہم آپ ایپ سٹور میں موجود ایسی بہترین ایپس کے بارے میں بتائیں گے جسے اینڈ رایڈ فون میں انسٹال کرکے آپ نہایت کار آمد پائیں گے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں