یو ایپ۔ موبائل ایپس اردو معلومات اور ڈاؤن لوڈز

test

??? ???????

Post Top Ad

Your Ad Spot

بدھ، 4 اکتوبر، 2017

گوگل جی بورڈ







Google GBoard 

گوگل کا 120 سے زائد زبانوں میں ٹائپنگ کرنے والا ’’جی بورڈ‘‘


گوگل نے اینڈروئیڈ اسمارٹ فونز کے لیے ’’جی بورڈ‘‘ پیش کردیا جس میں 120 سے زیادہ زبانوں میں ٹائپنگ اور کسی بھی ایپ میں رہتے ہوئے ویب سرچنگ اور شیئرنگ تک کی سہولت موجود ہے۔
جی بورڈ جسے پہلے ’’گوگل کی بورڈ‘‘ کہا جاتا تھا، مئی 2016 میں ایپل آئی فونز کے لیے متعارف کروایا گیا تھا۔ اب اسے اینڈوروئیڈ فونز کے لیے بھی تیار کرلیا گیا ہے اور اس کا اینڈروئیڈ ورڑن گوگل پلے اسٹور سے مفت میں ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے۔گوگل آفیشل بلاگ کے مطابق، جی بورڈ میں ایسی کئی خوبیاں ہیں جو اس وقت دنیا کے کسی دوسرے اسمارٹ فون کی بورڈ میں موجود نہیں۔ مثلاً اس میں دنیا کی 120 سے زائد زبانوں میں ٹائپ کیا جاسکتا ہے (جن میں اردو بھی شامل ہے) البتہ اس سے پہلے صارف کو اپنی مطلوبہ زبانیں ایکٹیویٹ کرنا ہوں گی، تقریباً اسی طرح جیسے کسی ڈیسک ٹاپ آپریٹنگ سسٹم میں کیا جاتا ہے۔اینڈروئیڈ کا ڈیفالٹ کی بورڈ ہونے کی بدولت جی بورڈ بیشتر ایپس کے لیے کارآمد ہے یعنی آپ چیٹنگ کے دوران کسی ایپ میں رہتے ہوئے ویب سرچنگ بھی کرسکتے ہیں اور سامنے دکھائی دینے والے نتائج کو میسج کے طور پر شیئر بھی کرسکتے ہیں۔اس میں ایموجی اور گف سرچ کے علاوہ انہیں سرچ رزلٹس ہی میں سے براہِ راست چیٹنگ میں شیئر کرانے کی سہولت بھی موجود ہے جب کہ کسی ایموجی کے لیے آپ کو صرف اس کا نام لکھنا ہوگا اور جی بورڈ خود ہی متعلقہ ایموجیز ڈھونڈ نکالے گا جن میں سے اپنی من پسند ایموجی منتخب کرکے آپ اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کرسکتے ہیں۔

گوگل کی کی بورڈ ایپ،جسے اب جی بورڈ کے نام سے جانا جاتا ہے، کی گوگل پلے سٹور پر انسٹالیشن کی تعداد 500 ملین ہوگئی ہے۔ اتنی زیادہ انسٹالیشن کے ساتھ جی بورڈ ایپ اب گوگل فوٹوز، ڈراپ باکس اور سکائپ جیسی ایپس کی فہرست میں شامل ہو گئی ہے۔ جی بورڈ میں گوگل نے بہت سے فیچر ، جیسے گلائیڈ ٹائپنگ، وائس ٹائپنگ، بلٹ ان ایموجی اور GIF سرچ، شامل کیے ہیں۔اس کے علاوہ اس سے ایک ہی وقت میں مختلف زبانوں میں بھی لکھا جا سکتا ہے۔ کی بورڈ میں شامل G بٹن فوراً ہی گوگل پر سرچ کر کے رزلٹ ،جیسے ٹیکسٹ، ویڈیوز، تصاویر، خبریں، آرٹیکل، سپورٹس سکور اور بہت کچھ، میسج یا ایپ میں شامل کیے جا سکتے ہیں۔

گوگل نے حال ہی میں اینڈروئیڈ میں موجود اپنے کی بورڈ کو اپ ڈیٹ کرتے ہوئے اس میں ایک نیا سرچ کا فیچر بھی فراہم کیا ہے۔ جس کی مدد سے آپ کہیں بھی کچھ لکھنے کے لیے جب کی بورڈ کھولیں تو اوپر ہی گوگل کا آئی کن موجود ہوتا ہے جس کی مدد سے آپ خبریں، موسم کا احوال و دیگر چیزیں تلاش کر کے پیغام میں بھیج سکتے ہیں۔ چاہے آپ ایس ایم ایس کر رہے ہوں یا وٹس ایپ پر کسی سے چیٹ کی بورڈ پر ’’جی آئی کن‘‘ موجود ہوتا ہے۔ اس نئی اپ ڈیٹ سے اب گوگل کی بورڈ بھی ’’جی بورڈ‘‘ کہلانے لگا ہے


اردو سے محبت کرنے والوں کو یہ سن کر خوشی ہوگی کہ گوگل نے اردو کے لیے بھی وائس ٹائپنگ اور وائس سرچ سپورٹ متعارف کرا دی ہے۔ اردو ہی نہیں گوگل نے اردو سمیت مزید 30 زبانوں کے لیے وائس ٹائپنگ اور وائس سرچ سپورٹ متعارف کرائی ہے۔ ان زبانوں میں قدیم جارجین زبان بھی شامل ہے اور افریقا کی دو بڑی زبانیں بھی۔ اس کے علاوہ گوگل نے برصغیر کی کئی زبانوں کے لیے وائس ٹائپنگ سپورٹ متعارف کرائی ہے۔ ان زبانوں کی سپورٹ متعارف کرانے کے لیے گوگل نے مقامی افراد کے ساتھ مل کر آوازوں کے نمونے لیے، اس کے بعد مخصوص آوازوں اور الفاظ کو استعمال کرتے ہوئے مشین لرننگ سے نتائج کو بہتر کیا۔ صارفین جیسے جیسے ان فیچرز کو استعمال کریں گے نتائج میں بہتری ہوتی رہے گی۔ یہ نئی زبانیں کلاؤڈ سپیچ اے پی آئی میں دستیاب ہیں۔ جلد ہی یہ گوگل کی تمام ایپس جیسے گوگل ٹرانسلیٹ اور جی بورڈ کی بورڈ میں دستیاب ہونگی۔ ان زبانوں کو استعمال کرنے کے لیے آپ کے پاس وائس سرچ فیچر فعال ہونا چاہیے۔ صارفین چاہیے تو ابھی بھی اردو یا دیگر زبانوں کو سرچ کے علاوہ دیگر ایپس میں بول کر لکھ سکتےہیں۔ اس کے لیے سب سے پہلے تو گوگل سرچ ایپ کی سیٹنگ میں جا کر وائس مینو میں زبانوں سے صرف اردو (پاکستان) یا اردو (بھارت) منتخب کرنا پڑے گا۔ اس کے بعد کسی بھی ایپ جیسے وٹس ایپ میں لکھتے ہوئے کی بورڈ کو سوئچ کر کے گوگل وائس ٹائپنگ منتخب کرنا ہوگا۔ اس کے بعد بول کر لکھنے کے لیےمائیک آپشن آجائے گا۔ بہتر نتائج کے لیے ضروری ہے کہ صارفین ابھی تھوڑا ٹھہر ٹھہر کر بولیں۔ وقت کے ساتھ ساتھ یہ فیچر مزید بہتر ہوتا جائے گا۔

 گوگل نے جن زبانوں کی وائس سپورٹ متعارف کرائی ہے اُن میں امہری زبان(ایتھوپیا)، آرمینائی (آرمینیا)، آذربائیجانی (آزربائیجان)، بنگالی (بنگلا دیش، بھارت)، انگریزی(گھانا، کینیا، نائیجیریا، تنزانیہ)، جارجین(جارجیا)، گجراتی(بھارت)، جاونیز(انڈونیشیا)، کناڈا (بھارت)، خمیر(کمبوڈین)، لاؤ( لاؤس)، لٹوین (لیٹویا) ، ملیالم (بھارت)، مراٹھی (بھارت)، نیپالی (نیپال)، سنہالہ (سری لنکا)، سوندائی (انڈونیشیا)، سواہلی (تنزانیہ، کینیا)، تامل (بھارت، سنگا پور، سری لنکا، ملایشیا)، تیلگو (بھارت) اور اردو (پاکستان، بھارت) شامل ہیں۔

=======================================

گوگل جی بورڈ ڈاؤن لوڈز:

اسے گوگل پلے اسٹور  پر حاصل کریں
اسے اے پی کے پیور  پر حاصل کریں
اسے ایپل اسٹور  پر حاصل کریں
اسے ایپ ٹو ڈاؤن  پر حاصل کریں
اسے ایپ ٹوئیڈ  پر حاصل کریں
اسے موب او آر جی  پر حاصل کریں
اسے ریکس ڈاؤن لوڈ  پر حاصل کریں
اسے ایپ اے ہی کے  پر حاصل کریں
 اسے اے پی کے مرر  پر حاصل کریں



کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.

یہ بلاگ تلاش کریں

Post Top Ad

Your Ad Spot

???????